30 اپریل 2015 - 18:44
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی دو ڈیجیٹل مصنوعات کی رونمائی ہو گی

۱۳ رجب کو آیت اللہ جوادی آملی اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی دو نئی ڈیجیٹل مصنوعات کی رونمائی کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ۱۳ رجب المرجب یوم ولادت امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ادارے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے بنائے گئے دو اسلامی ڈیجیٹل مصنوعات کی رونمائی کی جائے گی۔
’’منارہ ہدایت کے مجموعہ کا اینڈرائڈ نسخہ‘‘ اور ’’الحقیقۃ کما ھی‘‘ کا ایم پی تھری سیریل، اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کی دو جدید ڈیجیٹل مصنوعات ہیں۔
۱۳ رجب بروز سنیچر کو آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی مرکز اسلامی اسراء میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی تازہ دو مصنوعات کی رونمائی کریں گے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲